غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،اسٹنٹ کمشنر شوکت خان

اتوار 23 فروری 2020 18:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر خان نیازی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت خان ڈومیل روڈ نزد خلیفہ گل نواز ہسپتال تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، جہا ں غیر قانونی تعمیرات تقریبا 16 مرلے زمین پر دکانوں کو مسمار کرکے واگزار کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوٹل 2کنال 4مرلے تجاوزات بلاتفریق مسمار کی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اپریشن منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،حکومت کی پراپرٹی پر تعمیرات برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں