خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ( آج) سے شروع ہو گا، محکمہ موسمیات

بدھ 26 فروری 2020 15:25

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا آفس کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ (آج) جمعرات کی شام سے شروع ہو نے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتہ کے دن تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس سلسلے میںپی ڈی ایم اے نے بھی مختلف اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں تیز بارشوں/برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو بھی دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کی ہے ۔پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق ادارے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اور عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر د ے سکتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں