وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سوات موٹر وے کا فضائی جائزہ لیا

بدھ 26 فروری 2020 15:25

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بدھ کو سوات موٹروے پر تعمیراتی کام کا فضائی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر چئیرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وزیرا علیٰ نے فضائی جائزے کے دوران سوات موٹر وے پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور مختلف سکیشنز پر تعمیراتی کام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایات جاری کیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی کی کہ اس اہم ترین منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کیلئے تمام تر وسائل برائے کار لائے جائیں اور منصوبے میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل ہو نے نہ دی جائے ۔ وزیرا علیٰ نے باہمی گفتگو کے دوران کہا کہ سوات موٹروے کی توسیع و تکمیل سے صوبے میںصنعتوں اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی صنعت اور سیاحت کے فروغ سے جڑی ہوئی ہے، اس لئے جب یہ شعبے ترقی کریںگے تو اس کا صوبے کی مجموعی ترقی پر مثبت اثر پڑے گا اور صوبہ معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کو سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں