ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

بدھ 26 فروری 2020 15:25

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روز پشاور ایل آر ایچ ہسپتال کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورہ کیا ۔اس موقع پر ایس پی سٹی محمد شعیب بھی ان کے ہمراہ مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز نے ایل آر ایچ کے چیف ایکزیکٹیو ڈاکٹر خالد مسعود سے بھی ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے فراہم کی گئی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات دیں ،ایس ایس پی آپریشنز نے محکمہ صحت کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں