معروف پشتون گلوکارہ مہ جبین قزلباش انتقال کرگئیں

دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئیں

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 26 فروری 2020 20:49

معروف پشتون گلوکارہ مہ جبین قزلباش انتقال کرگئیں
پشاور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 فروری 2020): معروف پشتون گلوکارہ مہ جبین قزلباش انتقال کرگئیں، دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشتو زبان میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی معروف گلوکارہ مہ جبین قزلباش دو ماہ تک ایل آر ایچ میں زیرعلاج تھیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل انھیں دل کا رورہ پڑنے کے بعد ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جاں بر نہ ہو سکیں اور اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔

بتایا گیا ہےکہ انکی میت کو گھر روانہ کردیا گیا ہے، انکے اہل خانہ شدید رنج و غم میں مبتلہ ہے اور انکے چاہنے والوں اور رشتے داروں کی جانب سے انکی مغفرت کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہے۔ واضع رہے کہ مہ  جبین قزلباش نے ساری عمر پشتو زبان کی خدمت کی اور اسی زبان میں اپنے گانے گائے۔ انکی موت سے پشتو زبان کی ترقی میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جسکو شاید کبھی پورا نہ کیا جا سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں