ھ* سابقہ حکومتوں کا رونا رونے والے موجودہ حکمران اپنے کرتوتوں کا حساب دیں ،امیرالعظیم

:موجودہ حکومت نواز ، زرداری اور مشرف دور کاتسلسل ہے ، چوروں نے آپس میں مک مکا کر لیا ہے،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی

بدھ 26 فروری 2020 21:31

3پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کا رونا رونے والے موجودہ حکمران اپنے کرتوتوں کا حساب دیں ۔موجودہ نواز ، زرداری اور مشرف کے حکومتوںکاتسلسل ہے اور چوروں نے آپس میں مک مکا کر لیا ہے ۔زرعی ملک میں 11 کروڑ لوگ غذائی قلت کا شکا ر ہیں۔روپے کی قدر 40 فی صد گر گئی ہے صنعتیں بند ہورہی ہیں اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں ۔

عوام تبدیلی کے لیے ووٹ دیتے ہیں مگر حالات پہلے سے بھی زیادہ بگڑ جاتے ہیں ۔ 72 سال سے عوام کی گردنوں پر ایک ہی ٹولہ مسلط ہے اس ٹولے نے عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں اور قیام پاکستان کے عظیم مقصد کو پس پشت ڈا ل دیا گیا ہے ۔ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور نوجوانوں کا بے روزگاری ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اب تک اپنا کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا جس سے عوام کے اندر مایوسی بڑھتی جارہی ہے ۔

حکومت روزگار اورچھت دینے کی بجائے روزانہ لوگوں کو بے روزگار اور چھت سے محروم کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف سڑکوں پرنکل آئی ہے قوم چوروں ، ڈاکوں ، مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات چاہتے ہوں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ وہ دیر پائیں تیمر گرہ میںمہنگائی کے خلاف عوامی مارچ سے خطا ب کر رہے تھے ۔ عوامی مارچ سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ، امیر جماعت اسلامی دیر پائیں اعزاز الملک افکاری ، سابق ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقو ب خان ، مولانا اسد اللہ نے بھی خطا ب کیا۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر مظفر سید ، سابق ممبرصوبائی اسمبلی سعید خان ، سلطنت یار ، ملک بہرام خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ امیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن نے پورے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے۔ حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور ذاتی مفادات پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج مسائلستان بن چکا ہے۔

لوگوں کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسرنہیں۔ملکی معیشت تباہ وبرباد ہوچکی ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت میں بد دیانت ، خود غرض اور کرپٹ لوگ بیٹھے ہوں تو ملک ترقی نہیں کرتے ۔ وزیراعظم چوروں کو پکڑنے اور ان کا محاسبہ کرنے کی بات کرتے ہیں مگر اپنے پیاروں، جنہوں نے آٹے چینی کا بحران پیدا کر کے غربت کے مارے عوام سے اربوں روپے لوٹ لیے ہیں ، کو پکڑنے کو تیار نہیں ۔ وزیراعظم خود بتائیں کہ احتساب کا کوئی نظام ان حالات میں کیسے کامیاب ہوسکتاہے ۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کے لوگ صاف ستھری شہرت کے حامل اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں۔ملک میں اگر کوئی جماعت موروثیت سے پاک ہے تو وہ صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں