پشاور،آمین کالونی چوک کے قریب مچھلی فروش کی دکان میں آتشزدگی

بدھ 26 فروری 2020 22:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) لنڈی ارباب روڈ آمین کالونی چوک کے قریب مچھلی فروش کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر ویکلز کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیاگیاجنہوںنے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا،ور پیشہ وارانہ طریقے سے ایک گھنٹے کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

دکان کے مالک کے مطابق 6 سے 8 لاکھ کا نقصان ہواریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے اردگرد کی دکانوں کو محفوظ کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں