وزیراعلیٰ محمود خانکا ما ہ جبین قزلباش کی وفات پراظہارافسوس

بدھ 26 فروری 2020 22:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معروف گلوکارہ ما جبین قزلباش کے انتقال پرنہایت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری تعزیتی پیغام میں وزیراعلی نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔انہوں نے مرحومہ کی بخشش اور اس ناقابل تلافی نقصان پر رنجیدہ خاندان کے لیے صبرواستقامت کی دعا بھی کی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ مرحومہ ما جبین قزلباش کا پشتو ثقافت کے لئے بیش بہا خدمات ہیں ، جن کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں