صدر مملکت عارف علوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ،صوبے کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال

جمعرات 27 فروری 2020 21:15

صدر مملکت عارف علوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ،صوبے کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخوا نے ملاقات کی ،صوبے کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی جمعرات کے روز پشاور کے دورے پرگورنرہاؤس پہنچے۔ گورنرہاؤس پہنچنے پر گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے صدرڈاکٹرعارف علوی کا استقبال کیا۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے گورنرشاہ فرمان نے گورنرہاؤس پشاورمیں ون آن ون ملاقات کی اورصوبے کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔بعدازاں صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کو محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں بلین ٹری سونامی اور 10 بلین ٹری سونامی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

صدرپاکستان کوبتایاگیاکہ 10 بلین ٹری سونامی پورے پاکستان کامنصوبنہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کیلئے ایک بلین کاٹارگٹ رکھاگیاہے جوکہ 4سال کے عرصہ پرمحیط ہے۔

صدرمملکت نے اس موقع پر صوب میں بلین ٹری سونامی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ منصوبے کے تحت زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگائے جائیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے موثراقدامات اٹھائے جائیں۔علاوہ ازیں صدرمملکت کو صوبہ میں پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں