ڈی سی مردان کی زیرصدارت ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 28 فروری 2020 12:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان جان محمد، اسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانو، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی صوبیا ضیاء، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زین علی رضا و احد یوسف، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر باسط، کوارڈینیٹر پبلک ہیلتھ/ ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر کمال، اے ڈی لوکل گورنمنٹ اور ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی یا کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر اہم اقدامات اور ہسپتالوں میں آئیسولیٹیڈ وارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سکولوں ، کالجوں، یونیورسٹیوں اور عوام میں آگاہی سیمینارز منعقد کرانے اور کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی مردان محمد عابد خان وزیر نے کہاکہ ایڈمنسٹریش افسران سمیت محکمہ بلدیات، ایریگیشن، ٹی ایم ایز و دیگر مل کر ڈینگی جیسے امراض سے بچنے کے لئے فیومیگیشن سپرے اور ہر مکمن اقدامات اٹھائیں اور کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں