ضلعی انتظامیہ کا ورسک روڈ پرغیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعہ 28 فروری 2020 12:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) ضلعی انتظامیہ پشاورنے ورسک روڈ پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے درجنوں دکانوں کے تھڑے، چھجے اور غیر قانونی تعمیرات کومسمارکردیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم کی سربراہی میں ورسک روڈ پرغیرقانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدددکانوں کے تھڑے چھجے اورغیرقانونی تعمیرات کوہٹائے گئے۔ اس موقع پرڈاکٹر احتشام الحق، ٹان ٹو کے ڈیمالشنگ سپرنٹنڈنٹ ارباب میر عالم خان اور پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔ ترجمان نے کے مطابق ڈی سی پشاور نے غیرقانونی تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں