صوابی شاہ منصور پولیس لائن میں شجرکاری مہم کی تقریب

جمعہ 28 فروری 2020 12:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) ضلع صوابی شاہ منصور پولیس لائن میں شجر کاری مہم کے حوالے سے تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں ڈی پی او صوابی عمران شاہد ، ڈی سی صوابی شاہد محمود ،ایس پی نیاز علی خان ،پرنسپل آف پی ٹی ایس،اے سی صوابی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ذاتی کوششوں سے اس نیک کام کو فروغ دیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد گرین پولیس کے تصور کو اجاگر کرنا اور لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے اور پولیس لائن،تمام تھانہ جات و چوکیات، پولیس ہیڈکوارٹرز،اور دیگر یونٹس کو باقاعدہ شجرکاری کے تحت سرسبزوشاداب بنایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ضلع سطح پر ماحول دوست پودے لگائے جائیںگے اور ہر آفیسر/سپاہی کم از کم ایک پودا لگائے گا جس سے ہزاروں کی تعداد پودوں کی شجرکاری ہوسکے گی۔ بعدازاں ڈی پی اورڈی سی نے شاہ منصور پولیس لائن میں(دیار)کاپودا لگاکر باقاعدہ شجرکاری مہم کاآغازکردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں