بارش میں بجلی کے حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پیسکو

ہفتہ 29 فروری 2020 17:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) پیسکو نے بارشوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرور ت پر زوردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے تمام تر تدابیر اختیار کی جائیں ․ خاص کر بارش کے دنوں میں بجلی پولوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کریں اور بچوں کو بھی اس کی تاکید کریں تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ رونما نہ ہوجائے ․بجلی کی گری ہوئی تاروں کے قریب نہ جائیں اوراس کی فوری اطلاع پیسکو کے شکایات مرکز کو دیں۔

پیسکو کے مطابق صارفین کی آگاہی کے لئے واضح کیا جاتا ہے کہ گھروں کے اندر بجلی کے تمام برقی آلات کو باقاعدہ طورپرارتھ کریں ,کپڑوں پراستری کرتے وقت پیروں تلے خشک قالین یا لکڑی کا کوئی ٹکڑا ضروررکھیںاسی طرح بجلی کی ناقص گھریلووائرنگ کی طرف خصوصی توجہ دیں اور ننگی تاروں کو جلد ازجلد تبدیل کرلیں یا ان کو مناسب اور محفوظ طریقے سے ٹیپ کروائیں۔

(جاری ہے)

پیسکو نے زور دیکر کہا کہ تمام بچوں کو سمجھایاجائے کہ وہ گیلے ہاتھوںیا گیلے کپڑوں یاجوتے گیلے ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہاتھ مت لگائیں اور بجلی آلات وغیرہ کو بچوں کی رسائی سے دور رکھیں تاکہ وہ ان کو ہاتھ نہ لگا سکیں․ ہماری ذرا سی توجہ اور احتیاط سے بہت سے حادثات سے بچا جاسکتا ہے ․پانی کی موٹروں, کپڑے د ھو نے کی مشین / استری/ سلا ئی مشین اوردیگربرقی آلات کو وقتا فوقتا ماہر الیکٹریشن سے چیک کراتے رہیں تاکہ وہ شارٹ نہ ہوں کیونکہ استعمال سے یہ کئی دفعہ شارٹ ہوجاتیں ہیں ․ جس سے ہروقت کسی بڑے حادثے کا احتمال رہتا ہے ․کپڑے دھوتے وقت اور استری کرتے وقت اس بات کی یقین دھانی ضروری ہے کہ وہ شارٹ نہیں ہی․عام طورپر مشاہدہ ہے کہ بچے خاص طور پر چھوٹے بچے ان برقی آلات کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ جان لیوا حادثے کا باعث ہوتا ہے کئی مرتبہ قیمتی جان ضائع ہوجاتی ہے یامستقل معذوری ہوجاتی ہے جس کا مداوا عمر بھر نہیں ہوسکتا ․پسکو کی صارفین سے التماس ہے کہ وہ تمام ایسی اشیاء جو کہ حادثات کا باعث ہوسکتی ہیں کو فوری طور پر ماہر سے ٹھیک کروائیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی زندگی کو محفوظ بنائیں․ اسی طرح وہ تمام عورتیں ,بچے اور نوجوان جو اپنے مال مویشی چراتے ہیں ان کو مویشی چراتے ہوئے بڑی احتیاط کرنی چاھئی․اور اپنے مال مویشی کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھیں․ آپ اور آپ کے پیاروں کی جانوں کی حفاظت آپ کی اولین ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں