ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد افراد پر جرمانہ

ہفتہ 29 فروری 2020 18:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد افراد پر جرمانے عائد کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی ہیڈہیڈکواٹرز ٹریفک قائد کمال اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک نے دیگر نفری کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کی اس دوران پریشر ہارن کالے شیشے غیر قانونی طور پر پولیس لائٹ استعمال کرنے بغیر نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنے سمیت بغیر پرمٹ گاڑیاں چلانے پر متعدد افراد پر جرمانے عائد کردیئے۔

ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پابندی کے باوجود کالے شیشے پریشر ہارن اور پولیس لائٹ استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے پرمٹ کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں