پولیو ایک موذی مرض ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے یہ مرض خاتمے کے قریب ہے، ڈپٹی کمشنر مردان

ہفتہ 29 فروری 2020 18:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے یہ مرض خاتمے کے قریب ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں 16 مارچ سے شروع ہونے والی مہم کے سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جان محمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ جہانزیب، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبید الرحمان، ڈویژنل این سٹاپ ڈاکٹر اصغر، این سٹاپ ڈاکٹر ذیشان، ایم ایس ٹی ایچ کیو، اے ڈی لوکل گورنمنٹ، ڈی ایس پی پولیس،مولانہ اسرار الحق، خفیہ اداروں سمیت محکمہ سوشل ویلفیئر،پاپولیشن اور صحت کے افسران نے شرکت کی۔

این سٹاپ آفیسر ڈاکٹرذیشان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ رواں5روزہ انسدادپولیومہم16فروری سے شروع ہوگی جس میںکل406520ٹارگٹڈبچوںکیلئے 1186موبائل،93فکسڈ،48ٹرانزٹ،8رومنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور یہ موبائل ٹیمیں انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر 5سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرمردان نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع مردان میں انکاری والدین کے بہت سے کیسز سامنے آرہے ہیں اس سلسلے میں علمائے کرام، بلدیاتی نمائندگان، پٹواری اور سکول اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کریں اور اگاہی بھی پھیلائی جائے تاکہ انکاریوں کی تعداد کو کم کیا جاسکے۔

انہوںضلعی پولیس کو ہدایت کی کہ رواں مہم میں سیکیورٹی کے انتظام کو یقنی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے جبکہ محکمہ بلدیات اور ریونیو عملہ کو ہدایت کی کہ آنے والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جاسکے اور مذید کہا کہ مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں