شانگلہ میںکورونا وائرس سے جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، متعدد مقدمات رجسٹرڈ

اتوار 29 مارچ 2020 22:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) شاشانگلہ میںکورونا وائرس سے جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرلاک ڈاؤن کے موقع پر شانگلہ پولیس کا ایکشن خلاف، ورزی کرنے والوں کے خلاف متعدد مقدمات رجسٹرڈ، حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل نہ کرنا خود موت کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز کا جاری لاک ڈاؤن کے موقع پر داخلی پوائنٹوںکا جائزہ لینے کے موقع پر پولیس جوانوں کو ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے حالیہ جاری لاک ڈاؤن کے موقع پر داخلی پوائنٹوں کا دورہ کیا ، دورے کے موقع پر انہوں نے پولیس آفیسران اور جوانوں کو ہدایت جاری کر دی کہ جو بھی شخص قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہے تو اسے سختی سے نمٹا جائے قانون سب کیلئے برابر ہے بار بار شہریوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اپنے اور اپنی بچوں کو اس موزی مرض سے بچائیں لیکن جو بھی خلاف ورزی کرتے ہیں تو سختی سے نمٹا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بار پھر شہریوں سے اپیل کی کہ تسلی سے اپنے گھروں میں رہیں شانگلہ پولیس بیدار چوکس اور الرٹ ہے ، فرنٹ لائن پر کردار اداکرنے والی فورس عوام کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں کھڑی ہے اس موزی مرض کا روک تھام صرف اور صرف اپنے گھروں تک محدود ہونا ہے ۔ دوسری جانب لاک ڈاؤن کے موقع پر شانگلہ پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعدد مقدمات رجسٹر لئے ہیں ، ایس ایچ او تھانہ الپوری نے اٹھ مقدمات، ایس ایچ او تھانہ کروڑہ نے چار مقدمات، ایس ایچ او تھانہ اولندر نے تین مقدمات، ایس ایچ او تھانہ چکسیر نے چار مقدمات، ایس ایچ او تھانہ بشام نے چھ مقدمات، ایس ایچ او تھانہ دندئی نے پانچ مقدمات، ایس ایچ او تھانہ الوچ نے سات مقدمات، ایس ایچ او تھانہ چوگا نے چھ مقدمات، ایس ایچ او تھانہ مارتونگ نے چار مقدمات، ایس ایچ او تھانہ کابلگرام نے دو مقدمات اور ایس ایچ او تھانہ کماچ نے تین مقدمات درج رجسٹر کر لئے ہیں ۔

جاری لاک ڈاؤن کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کو بھی جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں