پیسکو میں ایکسینز (بی پی ایس 18) کے تبادلوںاورتعیناتی کا اعلامیہ

بدھ 1 اپریل 2020 15:30

پشاور۔یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) انتظامی امورکومدنظر رکھتے ہوئے اورصارفین کو بہترخدمات کی فراہمی کی غرض سے پیسکو میں ایکسینز (بی پی ایس 18)کے تبادلوں اورتعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیسکو کے مطابق یوسف حسین کو ایکسین سٹی کوہاٹ ڈویژن،محمدریاض کو ایکسین ریجنل ٹریننگ سنٹرچارسدہ،محمدطاہر کو پیسکوہیڈکوارٹرز پشاور،امین اللہ کو ایکسین چارسدہ ڈویژن،ضیا ء اللہ کو ایکسین کرک ڈویژن،کلیم اللہ کو ایکسین دیرڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹیوپیسکو نے ان افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایمانداری , محنت اورلگن سے کام کریںکیونکہ صارفین کوبہترخدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں