خیبر پختو نخوا حکومت نے جانوروں اور پرندوں کا چارہ بیچنے اور ہوم ڈیلیوری کی مشروط اجازت دیدی

بدھ 1 اپریل 2020 15:30

پشاور۔یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) خیبر پختو نخوا حکومت نے جانوروں اور پرندوں کا چارہ بیچنے اور ہوم ڈیلیوری کی مشروط اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ جانوروں کا چارہ گھر لانے سے پہلے صحیح طریقے سے دھونا،سینٹائز کرنا اور اس کیلئے مخصوص جگہ کا تعین کرنا لازمی ہوگا،چارے اور ادویات کے پیکنگ کو سینٹائز اور دھونا بھی لازمی ہوگا،اس عمل میں شریک تمام افراد کیلئے ہر گھنٹے میں ایک بار 20سیکنڈ تک ہاتھ دھونا لازمی ہوگا،تمام افراد سماجی دوری کا خاص خیال رکھنے سمیت گلوز ، ماسک اور کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں