لکی مروت میں کورونا وائرس سے جاری لاک ڈائون

سیف اللہ برادران کی جانب سیلکی مروت میں غریبوں ، بیووئوں ، یتیموں اور غریب دیہاڑی داروں کے سینکڑوں گھرانوں میں راشن تقسیم

بدھ 1 اپریل 2020 15:30

پشاور۔یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) سابق اراکین پارلیمنٹ سیف اللہ برادران نے کورونا وائرس بیماری سے جاری لاک ڈائون کے دوران اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ضلع لکی مروت میں غریبوں ، بیووئوں ، یتیموں اور غریب دیہاڑی داروں کے سینکڑوں گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔ راشن گھی، چائے ،دال، خشک دودھ ودیگر آشیا خوردونوش پر مشتمل تھا۔

سیف اللہ برادران کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر امیر مشال خان ، ممتاز سیاسی وسماجی رہنماں حاجی عتیق خان، سعادت خان اور ملک اسلام جان ودیگر پر مشتمل ریلیف کمیٹی نے غزنی خیل، عصمت آباد ، گل بازکلہ ، لونگ خیل ، ڈکرکلہ وملحقہ دیگر علاقوں کے مجموعی طور پر سینکڑوں گھرانوں کو راشن انکے گھر کی دہلیز پر پہنچایا جس پر غریب ومستحقین عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیف اللہ برادران کیلئے دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آٹے ودیگر روزمرہ آشیا پر مشتمل راشن کا دوسرا مر حلہ بھی بہت جلد شروع کیا جائیگا جو ضلع کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائیگا۔ سیف اللہ برادران نے مقامی سطح پر قائم کمیٹی ودیگر اپنے سٹاف کو متحرک کرنے، اپنے عوام میں راشن تقسیم کے حوالے سے جلد اقدامات کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انکے خاندان ماضی کیطرح اس مشکل حالات میں قوم کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنے فلاحی و خدمت کرنے کا مشن جاری رکھتے ہوئے ضلع لکی مروت کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی، فلاح وبہبود کے لیئے ہرفورم پر کوشاں رہینگے ۔

برادران نے اہلیان ضلع لکی مروت پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے احتیاطی وحفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں پر رہیں اور کبھی غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں