گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کاقبائلی ضلع خیبر کے علاقوں باڑہ اور ڈوگرہ کا دورہ

جمعہ 3 اپریل 2020 22:18

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کاقبائلی ضلع خیبر کے علاقوں باڑہ اور ڈوگرہ کا دورہ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے جمعہ کے روز قبائلی ضلع خیبر کے علاقوں باڑہ اور ڈوگرہ کا دورہ کیا اورزلمی فاونڈیشن کی جانب سے کرونا صورتحال کے باعث باڑہ کے بے روزگار خاندانوں، مزدور،غربا اور یتیموں میں راشن (آٹا،گھی،چینی اوردیگر کھانے کا سامان) تقسیم کیا۔ گورنر نے باڑہ کے علاقے ڈوگرہ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹرز اوردیگر طبی عملہ کے لئے کرونا سے بچاکیلئے حفاظتی کٹس اورماسکس ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں۔

اس موقع پر پشاور زلمی کرکٹ فرینچائز کے مالک جاوید آفریدی بھی گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ تھے۔گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کرونا صورتحال میں حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہم سب کے مال پر مفلس، غریب اور یتیم لوگوں کا حق ہے۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ متحد ہو کر قدرتی آفات اور آزمائشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاو کیلئے عوام احتیاط کریں اور سماجی فاصلے برقرار رکھیں۔

گورنر کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عوام فکرمند نہ ہوں، حکومت قبائلی علاقوں پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے زلمی فانڈیشن کی جانب سے مستحقین کیلئے راشن کا بندوبست کرنے پر جاوید آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ ملک کے دولت مند طبقہ اورمخیرحضرات آگے بڑھیں اورغریب عوام کی مدد کیلئے حکومت کاساتھ دیں، واضح رہے کہ زلمی فاونڈیشن کی جانب سے باڑہ کی3ہزارمستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں