ضلع خیبر میں کورونا موبائل ٹسٹنگ سروس کا آغاز ہوگیا ہے

اتوار 5 اپریل 2020 19:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ضلع خیبر میں کورونا موبائل ٹسٹنگ سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کے مطابق ضلع خیبر میں پہلی بار کورونا موبائل ٹسٹنگ سروس کا اغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی یہ موبائل ٹیم ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور سپورٹ سٹاف پر مشتمل ہے اور یہ موبائل ٹیم ضلع کے دوردراز علاقوں کے دورے کرے گی اور کورونا وائرس کے مشتبہ بندے کی نشاندہی کرکے کوروناٹسٹ کے لئے اس کے نمونے لے گی۔ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے بتایا کہ پہلے مشتبہ کیس کے نمونے لنڈیکوتل کے علاقے شیخ مل خیل سے لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں