عوام بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں،ہجوم میں جانے سے گریزاور ہاتھ ملانے‘ گلے لگنے سے خود کو بچائیں، صاحبزادہ نجیب اللہ

اتوار 5 اپریل 2020 21:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان صاحبزادہ نجیب اللہ نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 26مارچ کو 3 تبلیغی جماعت کی33بھائی آئے اور ان کوتبلیغی مرکزمیں کورنٹائن کرکے دو کے ٹیسٹ لے کر پشاور بھیجے گئے جو کہ دونوںمثبت آئے ہیں ان میں ایک نورخان جو موسکی اوردوسرامحمد نور مچی خیل ہے کی عمریں بالترتیب 30سال اور 35سال ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پاکستانی عوام کڑی ازمائش سے دوچار ہیں اور اس سے بچائو کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیا ر کرکے پھیلائو کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے پرُزور اپیل کی کہ وہ گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلے ، ہجوم میں جانے سے گریزاور ہاتھ ملانے گلے لگنے سے خود کو بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت ِ عملی تیا ر کی ہے اور انشا ء اللہ اس وباء کا ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں