بنوں میں ذخیرہ اندوزی ‘آٹا دکانوں میں مہنگے داموں فروحت کرنے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ‘ فخرزمان خان

منگل 7 اپریل 2020 15:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر عادل بادشاہ نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر فخر زمان خان بنوں نے کہاہے کہ بنوں میں ذخیرہ اندوزی یا سرکاری آٹا دکانوں میں مہنگے داموں فروحت کرنے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے بنوں میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بروقت اور بہترین پالیسیوں کی وجہ سے کسی قسم کا آٹا بحران نہیں ہے ‘ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ مستقبل میں کسی قسم کے بحران کا امکان ہے محکمہ فوڈ کی جانب سے روزانہ آٹا ڈیلروں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنوں میں ایسا کوئی آٹا ڈیلر نہیں ہے جس کی دکان نہیں لیکن مال گودام میں چھپایا ہو مارکیٹ میں پنجاب آٹے کا تھیلا 20کلو گرام کی قیمت 950روپے پر آگئی ہے اور عنقریب مزید کم ہوجائیگی اسی طرح گندم کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی ذیرہ اندوزی کررہا ہے تو عوام یا دکاندار انکی نشاندہی کرے ہم بھرپور کاروائی کریں گے آٹا ڈیلر اور فوڈ محکمہ ایک دوسرے کے تعاون سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مشترکہ کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں