کوہاٹ میں غیر معیاری سینیٹائزرز کی فروخت کے خلاف کاروائی

منگل 7 اپریل 2020 15:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) صوبائی حکومت کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر)عبدالرحمان کی نگرانی میں صوبائی ڈرگ انسپکٹر محمد عرفان وزیر اور چیف ڈرگ انسپکٹر کوہاٹ ریجن محمد اسد حلیمی نے کوہاٹ میں عوام کو اعلی کوالٹی کے سینیٹائزرز کی مناسب نرخو ں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات پر میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

اس دوران مختلف سٹورز سے نمونے لے کر پشاور میں لیبارٹری کو ٹسٹ کیلئے بھیجے گئے۔انسپکشن کے دوران معلوم ہوا کہ اکثر سینیٹائزرز کی بوتلوں پر قیمتیں اور کمپنیوں کے نام درج نہیں تھے‘انتظامیہ کے مطابق تفصیلی لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد اس قومی آزمائش کے ددوران مجبور عوام کی جان و مال کے ساتھ کھیلنے والوں کو قانونی کے مطابق سزائیں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں