عوام کو تحفوظ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں ‘شوذب عباس

منگل 7 اپریل 2020 15:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس نے کہا ہے کہ بنوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو تحفوظ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ لوگ غیر ضروری طور پر بازاروں میں تفریح کیلئے نکلتے ، رش بناتے ہیں اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں لیکن ہم انہیں خبر دار کرنا چاہتے ہیں کہ اگر وہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے اور گھروں تک محدود نہیں رہیں گے تو ضلعی انتظامیہ مجبور ہوگی کہ سندھ اور پنجاب کی طرح سخت اقدامات اٹھائیں کیونکہ گھروں میں رہنا ہی عوام کی صحت کیلئے ضروری ہے حکومت کی جانب سے جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے صرف وہی کھلی رہیں گی اسکے علاوہ جو دکانیں کھلی ہوں گی انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا عوام کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہی پیغام ہے کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے گھروں میں رہیں غیر ضروری طور ر گھروں سے باہر نہ نکلیں اپنی اور اپنے بزرگوں اور بچوں کا خیال رکھیں ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکورٹی فورسز اور پولیس نفری کے ہمراہ بنوں شہر کے مختلف بازاروں میں چھاپوں کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس دوران انہوں نے مختلف بازروں میں میڈیکل سٹوروں میں سینی ٹائزر،ماسک اور دیگر سامان کی چیکنگ کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے غیر ضروری دکانیں بند کرائیں اور بازار میں غیر ضروری طور پر گھومنے والے لوگوں کو گھروں میں بھیج دیا اور وارننگ دی کہ آئندہ کوئی غیر ضروری طور پر بازار میں نظر آیا یا غیر ضروری دکان کھلی پائی گئی تو انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں