بنوں‘ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 20 دکانداروں کو جرمانے

بدھ 8 اپریل 2020 12:56

بنوں‘ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 20 دکانداروں کو جرمانے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن(ر) زبیر خان نیازی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوکت خان نے بنوں شہر میں چھاپوں کے دوران مختلف بازاروں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 20دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کرکے متعدد دکانیں سیل کردیں، چھاپوں کے دوران مختلف دکانوں میں اشیاء کی قیمتیں بھی چیک کیں جبکہ بازاروں میں غیر ضروری دکانیں بند کرانے کے ساتھ ساتھ بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے والے لوگوں کو بھی منتشر کیا اور دکانداروں سمیت عوام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی ہدایات پر سختی سے عملی کریں غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور جن دکانوں کو حکومت کی جانب سے کھولنے کی اجازت نہیں وہ دکانیں کسی صورت نہ کھولی جائیں ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ خوالات کی ہوا بھی کھانی پڑیگی اور اگر عوام لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سے گریزنہیں کرتے تو ضلعی انتظامیہ اور پولیس سخت اقداات پر مجبور ہوگی کیونکہ ہمیں ہر صورت عوام کی زندگیاں عزیز ہیں اور عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں