بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پسکو ٹاسک فورسز کی کاروائیاں

جمعرات 9 اپریل 2020 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے گیارہ کے وی شیخان فیڈر کے علاقوں میں رات کے اوقات میں آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس کالج ٹاؤن سب ڈویژن کوہاٹ کی ٹیموں نے رات کو کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران درجنوں کنڈوں کو ہٹایا گیا، جن کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ،بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف مہم جاری رہے گی ، بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین بجلی کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ڈائریکٹ کنڈوں اور بجلی کا ناجائز استعمال فوری طورپر روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بجلی کے غیر قانونی کنکشن استعمال کرنے والے افراد کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ غیرقانونی کنکشنزکو باقاعدہ بنائیں اور باقاعدہ بجلی میٹرز لگاکر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کریں خلاف ورزی کرنے پر نہ صرف ان کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی․بلکہ ان غیرقانونی کنکشنوں کے حامل افراد سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز بھی اتارلئے جائیں گی․اور ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں