معاون خصوصی کامران بنگش کا کورونا سے متاثرہ شخص کے گھرکا دورہ

جمعرات 9 اپریل 2020 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) یونین کونسل خالصہ ون میں کوروناوائرس کی تصدیق کے بعدوزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے دیگر اعلیٰ حکام سمیت متاثرہ شخص کے گھر کا دورہ کیا کامران بنگش کیمطابق سہیل نامی شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے متاثرہ شخص کا تعلق نوشہرہ سے ہے میونسپل انتظامیہ، ڈبلیو ایس ایس پی اور ہیلتھ حکام متاثرہ شخص کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے بتایاکہ تمام مشتبہ پوائنٹس پر کورونا مار اسپرے ہو رہاہے متاثرہ شخص کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیاہے اسکے علاوہ: اردگرد 150 افراد کو انتظامیہ نے قرنطین کر دیا ہے متاثرہ شخص کے گھر والوں کو تمام طبی سہولیات دے رہے ہیں۔ کامران بنگش نے کہاکہ پولیس نے متعلقہ علاقہ مکمل لاک ڈاؤن کر دیا ہی: عوام گھر پر رہیں اور میل جول سے گریز کریں کورونا کے خلاف پی کے 77 کے عوام کے سنگ کھڑا ہوں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں