دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے ، رابعہ بصری

جمعرات 9 اپریل 2020 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے لاک ڈائون کے بعد خواجہ سرائوں کے مالی حالات بہت خراب ہوئے ہیں جس پر خواجہ سرائوں نے ان کو اپنے حالات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے گذشتہ روز ان کو کھانے پینے کا راشن پیکج فراہم کیا اس موقع پرانہوں نے کہاکہ مخیر حضرات بھی غربیوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سرائوں کی بھی مدد کریں کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے اور غریبوں کی مدد کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائوںگی انہوں نے کہاکہ کورونا کی وباء کے باعث لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنا انکی حفاظت کرنا ہے تاکہ کورونا کی وبا ء کوحکومت اور عوام مل کر شکست دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام حکومت کی ہدایات پر عمل کریں اور بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور خصوصا مخیر حضرات حکومت کے ساتھ ساتھ خو دبھی غریبوں کی مدد کریں میں بحیثیت ایک عورت مجھ سے جتنا ہوسکیں میںانکی خدمت کرونگی اور غریبوں کی مدد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں