مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام میں بھی کورونا کی تشخیص ہو گئی

اتوار 24 مئی 2020 18:05

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام میں بھی کورونا کی تشخیص ہو گئی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ،اتوار کے روزانجینئر امیر مقام نے اپنے ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انھوں نے بیان میں بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے عوام، پارٹی کارکنان اور دوست احباب سے اپیل ہے کہ اوہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انجینئر امیر مقام میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ انھیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں