خیبرپختونخوا حکومت نے بیرونِ ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

صرف ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جن میں سکریننگ کے دوران کورونا کی علامات ظاہر ہوں گی، باقی لوگوں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 26 مئی 2020 20:46

خیبرپختونخوا حکومت نے بیرونِ ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 مئی2020ء) خیبرپختونخوا حکومت نے بیرونِ ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کاظم نیاز کی جناب سے نوٹئیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے بعد صوبے میں بیرونِ ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ے کہ صرف ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جن میں سکریننگ کے دوران کورونا کی علامات ظاہر ہوں گی، باقی لوگوں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔ موٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹس پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ مسافروں کی سکرینگ بھی لازمی کی جائے گی تا کہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بیماروں کے علاج کیلئے پلازمہ عطیہ کریں تاکہ جلد سے جلد زیادہ مریض صحتیاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی زندگیاں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہیں ان کی خاطر ان کی زندگیوں کے لئے اگر ہمیں مزید سخت اقدامات اٹھانا پڑے تو گریز نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر حال میں کورونا وباء کو شکست دینی ہے اور کورونا کی شکست پر ہم ایسی بہت عیدیں مناسکتے ہیں اس وقت کورونا وباء کے خلاف حکومت کے وضع کردہ اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی ہے ۔اجمل وزیر نے کہا کہ عید الفطر پر بھی ہم گھروں پر نہیں بیٹھے اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ فرنٹ لائن میں عوام کی خاطر کورونا کے خلاف اپنی جنگ میںجانوں کی پرواکئے بغیر مصروف عمل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وباء کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ غربت ، افلاس اور معیشت پربھی نظررکھی ہوئی ہے اور ایک ہی وقت میں دو جنگ لڑ ر ہے ۔انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ڈرائنگ رومز سے نہیں کی جاسکتی اپنی ڈرائنگ رومز سے نکل کر عوام کے درمیان آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ایک بھی سیاسی مخالف کورونا وباء کے خلاف نہیں نکل سکا۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں عمران خان جیسا لیڈ ر ہم میں موجود ہے اس کی مدبرانہ قیادت میںہم کورونا وباء کو شکست دیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں