مولانا فضل الرحمن کا دیرینہ ساتھی انتقال کرگئے

میری زندگی بھر کا رفیق آج جدا ہوگیا،سربراہ جے یوآئی کا اظہار افسوس

جمعہ 29 مئی 2020 23:06

مولانا فضل الرحمن کا دیرینہ ساتھی انتقال کرگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) جمعیت علما اسلام کے رہنما اور مولانا فضل الرحمن کے قریبی دوست مولانا عبدالرحمن انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

قائد جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن نے قریبی دوست کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نہایت ہی دیرینہ، مخلص اور وفادار ساتھی ہم سے جدا ہوگئے ہیں انکی وفات ہمارے اوپر بجلی بن کر گری ہے مرحو م عبدالرحمن دارلعوم حقانیہ میں ہمارے ساتھی رہے ہیں دارلعوم حقانیہ میں مولانا عبدالرحمن جے ٹی آئی یونٹ کے صدر تھے ، قدم قدم پر اورمشکل حالات میں بھی مولانا عبدالرحمن نے جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچایا، مولانا فضل الرحمن نے کہا اکثر اوقات مولانا عبدالرحمن میرے ساتھ اور میرے گھر پر ہی رہے دو تین سالوں سے وہ ایک مرض میں مبتلا ہوئے تمام احباب سے میں ذاتی طور پر درخواست کروں گا کہ وہ عبدالرحمن کیلئے خصوصی دعا کریں،اللہ صدر عبدالرحمن کے درجات بلند کریں، میری زندگی بھر کا رفیق آج جدا ہوگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں