وزیراعلیٰ محمود خان کا کورونا سے متاثرہ سابق صوبائی وزیر اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید کاکا خیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 3 جون 2020 23:36

۵پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ سابق صوبائی وزیر اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید کاکا خیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں جمشید کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص کارکن سے محروم ہو گئی ہے ،اوراُن کی کمی ایک طویل عرصے تک محسوس کی جائیگی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں