ضلع خیبر میں کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف کریک ڈائون

ہفتہ 6 جون 2020 15:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع خیبرمیں کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد کو یقینی بنانیکے سلسلے میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں نے باڑہ، جمرود اور لنڈیکوتل کے مختلف مقامات میں کاروائیاں کیں۔جہاں انہوں نے دوکاندروں، ڈرائیوروں، عوام الناس، کارخانوں، پٹرول پمپس وغیرہ کو چیک کئے۔

(جاری ہے)

اورکورونا ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنے پر 3 دوکاندروں کو 3,000 روپے اور 01 صنعتی یونٹ کو 20,000 روپے جرمانہ کیا۔ 24دوکانوںاور 2پٹرول پمپس کو سیل کر دیئے۔ دوکانوں، مارکیٹوں، کارخانوں، پٹرول پمپس، اڈوں وغیرہ اگر کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد نہیں کریں گے تو اس کو سیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے عوام الناس کو تنبیہ کیا، کہ کورونا ایک وبائی مرض ہے، اور اس سے بچنے کا واحد حل احتیاط تدابیر پر عمل کرناہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں