خیبرپختونخواحکومت کا ضلع سوات میں درال خوڑبجلی گھرازخودچلانے کا فیصلہ

O&Mکاٹھیکہ نجی ٹھیکہ دارکودینے کی بجائے پبلک سیکٹر میںچلانے سے اخراجات میں بچت ہوگی محکمہ واپڈاکی طرز پر پہلی بارسرکاری سطح پرتجربہ کارٹیم میسرہوگی،پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزاجلاس میں فیصلے

اتوار 5 جولائی 2020 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) خیبرپختونخواحکومت نے ضلع سوات میں اپنے وسائل سے تعمیرکردہ 36میگاواٹ درال خوڑپن بجلی گھر کوچلانے اوردیکھ بھالO&M کاٹھیکہ نجی ٹھیکہ دارکودینے کی بجائے پہلی بارپبلک سیکٹرمیںازخودچلانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نہ صرف صوبائی خزانے کواخراجات کی مدمیں خاطرخواہ بچت ہوگی بلکہ صوبے میں پن بجلی کے دیگربجلی گھروں کو چلانے کے لئے حکومتی سطح پرمحکمہ واپڈاکی طرز پرتجربہ کارٹیم بھی میسرہوگی۔

درال خوڑپن بجلی گھر کوحکومتی سطح پر چلانے کے لئے تجرباتی بنیادوں پر 2سالو ں کے لئے کنٹریکٹ بنیادوں پر سٹاف کی تقرری کی جائے گی جبکہ کامیابی کی صورت میں مذکورہ پالیسی کودیگربجلی گھروں پربھی لاگوکیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی46ویںاجلاس زیرصدارت چیئرمین نثارمحمدمیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںبورڈ ممبرز سیکرٹری توانائی محمد زبیرخان،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اخترسعید ترک،ڈپٹی سیکرٹری ہوم نصراللہ،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان،صدرسرحدچیمبرآف کامرس مقصودانورپرویز،عبدالصدیق،ڈاکٹرحسن ناصر،ارباب خداداد،بخت زمان کے علاوہ سیکرٹری بورڈڈائریکٹرفنانس اینڈ ایڈمن پیڈوڈاکٹرشاہدکریم خان اورچیف فنانشل آفیسرانوارالحق یوسفزئی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین بورڈ نے بورڈ ممبران کو Covid-19کی ایمرجنسی صورتحال اوراحتیاطی تدابیرکے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر پیڈوچیف انجینئرنعیم خان نے کہا کہ ادارہ ہذاکی7ملازمین کوروناوائرس کا شکارہوئے ہیں۔دوران لاک ڈائون مٹلتان ،لاوی ،کوٹواورکروڑہ پاورپراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ٹھیکہ دارکے ملازمین بھی کام چھوڑ کرچلے گئے اوراب وہ رواں ماہ سے دوبارہ کام شروع کردینگے۔

اجلاس میں سیکرٹری توانائی محمد زبیرخان نے بتایاکہ کوروناوائرس کی ایمرجنسی صورتحال کے باوجودمحکمہ توانائی ضم شدہ قبائلی اضلاع میں300مساجد،چیف منسٹرسیکرٹریٹ اینڈہائوس سمیت سول سیکرٹریٹ میں شمسی توانائیSolarizationکے منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کرچکاہے۔انہوں نے کہا کہ 10ارب روپے کی لاگت کے شمسی توانائی کے دیگرمنصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اوران منصوبوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا نظام بھی لایاجارہاہے۔

اجلاس میں عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے شروع کئے گئے 4منصوبوں گبرال کالام،مدین،بالاکوٹ اورمٹلتان ہائیڈروپاورپراجیکٹس کیلئے پراجیکٹس ڈائریکٹرز اورچیف انجینئرز کی تقرریوںکے طریقہ کارپر بھی بحث کی گئی اورآئندہ اجلاس میں تقرریوں کا عمل مکمل کرنے پر زوردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں