بلدیاتی حلقہ بندیوں میں حکومت اور وزراء کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی،جے یوآئی

جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا نے حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے عبدالجلیل جان کی نگرانی میں ۳ رکنی کمیٹی قائم کردی

اتوار 5 جولائی 2020 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا عطاء الرحمان امیر جے یو آئی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کے اعلان، تنظیمی وسیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم امور پر غور غوض کیا گیا، اجلاس میں مولانا عطاء الحق درویش، مولانا ہدایت اللہ شاہ، مفتی فضل غفور، عبدالجلیل جان، مولانا امان اللہ حقانی، شاہ حسین آلائی،حاجی دانشمند، نورالسلام، مولاناعزیز احمد،مولانا احمد علی درویش نے شرکت کی، اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، تنظیمی صورتحال، بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کا اعلان اور دیگر اہم امور سے متعلق غور غوض کے بعد تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ حلقہ بندیوں کی طرف توجہ دیں اور وزرائوحکومتی پارٹی کو حلقہ بندیوں میں مداخلت سے روکیں اجلاس میں واضح کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکش کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کے اعلان کے بعد وزراء اور حکومتی ارکان اسمبلی اپنی من پسند حلقہ بندیوں کے لئے اثر واسوخ استعمال کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام اس سلسلے میں حکومتی مداخلت براداشت نہیں کریگی، جمعت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ نے عبدالجلیل جان، آصف اقبال اور عطیف الرحمان پر مشتمل ۳ رکنی کمیٹی کا اعلان کیا جو 15جولائی تک حلقہ بندیوں اور انتخابات سے متعلق حتمی رپورٹ صوبائی مجلس عاملہ کو پیش کریگی، اجلاس میں صوبہ بھر کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش اراکین عاملہ کے ہمراہ 18جولائی سے 11اگست تک درجہ زیل شیڈول کے مطابق اضلاع کی تفصیلی دورہ کرینگے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق پہلے مرحلہ میں 18جولائی صبح۹بجے ہری پور اور ایبٹ آباد، 2بجے مانسہرہ،بروز اتوار19جولائی صبح 9بجے بٹگرام، 3بجے طور غر، بروز پیر 20جولائی صبح 9بجے کوہستان اپر،کوھستان لوئیر اور پالس دوپہر 2بجے شانگلہ، بروز منگل 21جولائی صبح 9بجے سوات دوپہر 2بجے دیر پائین، بروز بدھ 22جولائی صبح 10 بجے دیر بالا،بروز جمعرات،جمعہ 24,23جولائی 9بجے اپراور لوئیر چترال 2بجے دوپہر،بروز ہفتہ 25جولائی صبح 9بجے بونیر دوپہر 2بجے ملاکنڈ ایجنسی،بروز اتوار 26 جولائی صبح 9بجے مردان دوپہر 2بجے صوابی، بروز پیر 27 جولائی صبح 9بجے نوشہرہ، دوپہر 2بجے چارسدہ، 28جولائی صبح 10بجے پشاور۔

جبکہ دوسرے مرحلہ میں عیدا لضحیٰ کے بعد 8 اگست صبح 9بجے ھنگو، دوپہر 2بجے کوہاٹ، بروز اتوار 9اگست صبح 9بجے کرک دوپہر 2بجے بنوں،بروز پیر 10اگست صبح 9بجے لکی مروت دوپہر2بجے ٹانک،بروز پیر 11اگست صبح 10بجے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کرینگے۔ان اضلاع میں صوبائی قائدین ایس او پیز کے تحت منعقدہ مجالس عاملہ اور تحصیل امراء ونظماء کے اجلاسات سے خطاب کرینگے۔

صوبائی مجلس عاملہ نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے پیش کردہ بجٹ کو الفاظ کا ھیر پھیر اور ملک کی تاریخ کا مایوس کن بجٹ قرار دیا ہے، جسمیں عوام اور سرکاری ملازمین کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کیا گیا اور سیلیکٹڈ حکومت نے سلیکٹیڈ بجٹ پیش کرکے 22کروڑ عوام کو مایوس کیا ہے، اجلاس میں کمر توٹ مہنگائی پیٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اور صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں مسلسل لوڈشیڈینگ کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں ریل حادثہ میں سکھ برادری کی ہلاکت کے واقع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکھ برادی کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں