کورونا وائرس پھیلائو کاخدشہ ،پشاورکے علاقہ تہکال بالا میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری

اتوار 5 جولائی 2020 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) کورونا وائرس پھیلائو کاخدشہ ،پشاورکے علاقہ تہکال بالا میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری ،سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکے مطابق صوبائی دارلحکومت میں یوسی تہکال بالا میں کل 6 جولائی چار بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن یوسی تہکال میں کل چھ جولائی سے لگایا گیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی ،ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق سمار ٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں کورونا کیسز میں واضح کمی کے بعد دو مزید علاقوں سے چھ جولائی سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا،، سمارٹ لاک ڈاؤن یوسی پلوسی اور بشیر آباد حسن گڑھی سے کل چار بجے ختم کیا جا رہا ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں