خیبر پختونخو ا،کورونا کیسزمیں کمی، 8مزید اموات، 273نئے کیسز رپورٹ،محکمہ صحت

اتوار 5 جولائی 2020 22:20

پشاور۔5جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) خیبر پختونخوا میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، محکمہ صحت کی اتوار کی رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں میں 273نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،جبکہ اس دوران8افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جان بحق افراد میں سے 5کا تعلق پشاور ،2کا ایبٹ آباد سے جبکہ ایک کا تعلق کرک سے تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 1028جبکہ کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 28116ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز 186متاثرہ افراد صحتیاب ہوگئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں 24گھنٹے میں 145نئے کیسز سامنے آئے ، جبکہ اب تک صوبائی دارلحکومت میں کورونا کیسزکی تعداد 9884ہوگئی ہے۔دوسری طرف زرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں اب تک 160694افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں