گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت صوبہ کی یونیورسٹیوں کے مالی، انتظامی اور تعلیمی کارکردگی سے متعلق اعلی سطح جائزہ اجلاس

یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو انتظامی معاملات میں مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، سینڈیکیٹ کے فیصلے خود تعلیمی اداروں کے لئے مایوس کن ثابت ہوئے ہیں،شاہ فرمان

پیر 6 جولائی 2020 22:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت صوبہ کی یونیورسٹیوں کے مالی، انتظامی اور تعلیمی کارکردگی سے متعلق ایک اعلی سطح جائزہ اجلاس پیرکے روز گورنرہاؤس پشاور میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں صوبہ کی یونیورسٹیوں کے مالی، انتظامی اور تعلیمی امور بہتر بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو انتظامی معاملات میں مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ یونیورسٹیوں کے انتظامی معاملات بہتر ہونے سے معیار تعلیم بھی بہتر ہو گا۔ انہوں نے بعض یونیورسٹیوں کی سینڈیکیٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سینڈیکیٹ کے فیصلے خود تعلیمی اداروں کے لئے مایوس کن ثابت ہوئے ہیں، اعلی تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سینڈیکیٹ کو سینٹ فیصلوں پر عملدرآمد کا پابند بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

گورنرکاکہناتھاکہ ایک یونیورسٹی کے امتحانات کے پیپر دوسری یونیورسٹی کو چیک کرنے چاہئیں تاکہ طلباء کا اعتماد اور شفافیت برقرار رہے۔ گورنرنے کہاکہ تعلیمی نظام کو بہترین بنانا یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی اراکین سمیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں وزیراعلی کے مشیر اعلی تعلیم خلیق الرحمان، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرنظام الدین، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلی شہاب علی شاہ ، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم حسن علی یوسف زئی اور دیگر موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں