محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کاضم شدہ اضلاع میں بہترین طرز حکمرانی اور عوام کو خدمات کی فراہمی بہترین طریقے سے عمل میں لانے کیلئے 702 سیکرٹریز بھرتی کرنے کا فیصلہ

منگل 14 جولائی 2020 16:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا نے ضم شدہ اضلاع میں بہترین طرز حکمرانی اور عوام کو خدمات کی فراہمی بہترین طریقے سے عمل میں لانے کے لیے 702 سیکرٹریز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مذکورہ سیکرٹریز ویلج کونسل کی سطح پر لئے جا رہے ہیں۔معاون خصوصی برائے بلدیات و اطلاعات کامران بنگش نے قبائلی اضلاع میں متعلقہ بھرتیوں بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمات کی بہترین فراہمی کے لئے محلہ و گاؤں کی سطح پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

جبکہ شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے ایٹا کے ذریعے بھرتی عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔ تاکہ کسی بھی حوالے سے بھرتی کا عمل بہترین ہو۔ضم شدہ اضلاع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر تمام امور جلد نمٹائے جا رہے ہیں۔ تاکہ بندوبستی اضلاع کے ساتھ ساتھ ضم شدہ اضلاع بھی ترقی کے دوڑ میں آگے آئیں۔معاون بلدیات و اطلاعات کامران بنگش نے مزید کہا کہ اس وقت صوبائی حکومت کو کئی مسائل درپیش ہیں لیکن حکومت ہر صورت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں روزگار کے مواقعوں پر سب سے پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے اور اسی پالیسی پر صوبائی حکومت عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں