اچرکلے ،لوڈشیڈنگ خلاف پوسٹ پرمسلح افرادکاحجرے پرحملہ

پیر 3 اگست 2020 22:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) تھانہ رحمان بابا کی حدودمیں اچرکلے میںسوشل میڈیاپرلوڈشیڈنگ کیخلاف پوسٹ شیئرکرنے کابرامناتے ہوئے مسلح افرادنے حجرے پردھاوابول دیا،امجدودل انورشاہ سکنہ اچرنے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ روزکفیل،شکیل پسران جمیل،حسیب ولد صوفی اوراسراراللہ ولد فیض اللہ نے دیگرپانچ چھ افرادکے ہمراہ ہمارے حجرے پردھائوابول دیا حجرے میں شدیدفائرنگ کی جس کے نتیجے میں حجرے اوروہاں کھڑی گاڑی نمبرآر8914پشاورکونقصان پہنچا،انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے بھائی محمدہارون نے گزشتہ روزبدترین لوڈشیڈنگ پر ارباب عالم کے خلاف پوسٹ شیئرکی تھی،جس کابرامناتے ہوئے مسلح ملزمان نے حجرے پرحملہ کیاہے،پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں