خیبرپختونخواہ میں سرکاری اسکول کل سے جزوی طور پر کھولنے کی ہدایت

سرکاری سکولز کے اساتذہ کو کل سے حاضری کی ہدایت کر دی گئی، نجی اسکولوں کو بھی اساتذہ کو بلانے کی اجازت دے دی گئی

بدھ 5 اگست 2020 23:06

خیبرپختونخواہ میں سرکاری اسکول کل سے جزوی طور پر کھولنے کی ہدایت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) سرکاری سکولز کے اساتذہ کوکل چھ اگست بروزجمعرات حاضری کی ہدایت کی گئی ہے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواکی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ پرائمری سکول میں پانچ تک اساتذہ حاضر ہوں گے مڈل سکولز میں سات، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز میں دس تک ساتذہ حاضری دیں گے سکولوں میں حاضری کے دوران ایس او پیز کا خاص خیال رکھاجائے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق جو پرائیویٹ سکولز آن لائن کلاسز نہیں لے رہے ان کے دس ساتذہ حاضری دے سکیں گے اس کے علاوہ جو نجی تعلیمی ادرارے آن لائن کلاسز لے رہے ہیں ان کی30فیصد اساتذہ حاضری دیں گے فیصلہ 15ستمبر سے تعلیمی اداروں کو مکمل کھولنے کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں