خیبرپختونخوا،کورونا سے مزید 2 افراد کا انتقال،مجموعی تعداد 1215 ہوگئی

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) خیبرپختونخوا میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔صوبائی محکمہ صحت کی پشاور سے جاری کردہ رپوٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1215 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 35 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیبر پختو نخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 34 ہزار 359 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 802 مریض صحت یاب ہوئے، کے پی میں کورونا سے اب تک 30 ہزار57مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار919 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر کورونا سے 579 افراد انتقال کرچکے ہیں، اور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوئے۔پشاورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں