توہین رسالت ؐ کے کیس میں نامزد ملزم کو کمرہ عدالت میں قتل کرنے کے الزام میں گرفتار فیصل عرف خالد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے تانتا بندھا رہا

جمعرات 6 اگست 2020 22:22

توہین رسالت ؐ کے کیس میں نامزد ملزم کو کمرہ عدالت میں قتل کرنے کے الزام میں گرفتار فیصل عرف خالد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے تانتا بندھا رہا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں توہین رسالت ؐ کے کیس میں نامزد ملزم کو کمرہ عدالت میں قتل کرنے کے الزام میں گرفتار فیصل عرف خالد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے تانتا بندھا ہوا ہے ۔ان کی رہائی کے لئے مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالنے کے علاوہ آج جمعہ کے روز خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائیگی پشاور کے نواحی علاقے گل آباد نوتھیہ میں ان کے گھر پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کاتان بان جاری ہے غازی فیصل کے گھر کے باہر لگائے گئے پنڈال میں لوگ عاشق رسولؐ کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرنے اور مبارک باد دینے کے لئے آ رہے ہیں گھر کے باہر باقاعدہ طور پر پنڈال بن گیا ہے جس میں سینکڑوں لوگ موجود ہوتے ہیں۔

فیصل کے گھر کا رخ کرنے والوں میں پشاور کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع اور ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے افراد بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی ان کے والدہ سے ملاقات کے لئے آ رہی ہیں غازی فیصل کے والدہ کو خواتین کی جانب سے مبارک باد دی جا رہی ہے جبکہ تحفے تحائف بھی لائے جا رہے ہیں ۔ غازی فیصل کے گھر کے قریب شامیانے اور کرسیاں رکھی گئی ہے اور فضاء نعر ہ تکبیر اللہ اکبر سے گونجتا ہے جبکہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد غازی فیصل کے والد عبداللہ ، دادا عبدالقادر خان ، ان کی والدہ ، چچا امین اللہ ، بھائی شاکر اللہ کو پھولوں کے ہار پہنائیں جا رہے ہیں۔ جبکہ جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آ ئے جا رہے ہیں پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی جا رہی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں