محکمہ خوراک کے حکام کا صوابی کی تمام تحصیلوں میں فلور ملوں کا دورہ

پیر 10 اگست 2020 10:56

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) محکمہ خوراک ضلع صوابی کے حکام نے صوابی کے تمام تحصیلوں میں فلور ملوں،اور بازاروں کا دورہ کیا۔ اور ضلع میں موجود سات فنکشنل فلور ملز کا معائنہ کر کے سرکاری کوٹہ اور سرکاری سطح پر آٹے کی ترسیل سمیت عوام کو فراہمی کا جائزہ لیا ۔فلور ملوں کی جانب سے سرکاری مقرر کردہ ڈیلروں کو مختلف اوقات میں ملوں سے کوٹہ کے مطابق فراہمی جاری ہے جو کہ لوگوں کو سرکاری نرخ کے مطابق بیچا جارہا ہے۔

محکمہ خوراک صوابی کی ٹیم کی نگرانی میں آٹے کی سرکاری ترسیل یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔صوابی کے آٹا ڈیلروں اور تاجروں نے محکمہ خوراک کے کاوشوں کو سراہا اور کہا بازار میں سرکاری آٹا مقرر کردہ 860 روپے کے نرخ میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

تاجروں نے کہا کہ فلور ملوں میں سرکاری سٹاک موجود ہے اور ہمیں روزانہ کی بنیاد پر سپلائی جاری ہے جو کہ صوابی کے عوام کو دستیاب ہے۔

عوامی شکایات پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر طارق خان نے غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کی اور بہت سے دوکانداروں کو وارننگ اور پرچہ کئے اس موقع پر انہوں نے عوام اور دوکانداروں سے بازاروں میں عام شہریوں کی روپ میں سرکاری آٹا اور اشیاء خوردونوش کی پوچھ گچھ کی اور ضلع صوابی میں تمام فلور ملز سے سمپل لئے گئے اور فلور ملز کے مالکان کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنا قبلہ درست کریں اس کا مزید کہنا تھا کہ آٹا اور اشیاء خوردونوش مقررہ سرکاری نرخ سے تجاوز پر بیچنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں