تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں اسلحہ ایمو نیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعرات 13 اگست 2020 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں اسلحہ ایمو نیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 5ہزار کارتوس اور ایک رائفل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملز مان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کو خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ روڈ نزد قمر دین گڑھی پل ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹر کار نمبر9603 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانو ں سے ایک عدد رائفل اور 5ہزار کارتوس برا?مد کر کے دو ملز مان زیر اکبر ولد انارگل اور علی رحمان ولد خان وزیر ساکنان درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملز مان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں