تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

مسائل کا احساس ہے، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، میڈیا سے گفتگو گندم درآمد کر رہے ہیں، 10 سے 15 دن میں آٹے کی قیمت کم ہوجائے گی، اسد قیصر

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو یہ ان کا حق ہے انہیں اس سے نہیں روکا جائے گا، وہ اپنی ذمہ داریاں قانون اور آئین کے مطابق ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو میں اسد قیصرکا کہنا تھا کہ مسائل کا احساس ہے، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال گندم کی پیداوار ہدف سے کم ہوئی ہے، گندم درآمد کر رہے ہیں، 10 سے 15 دن میں آٹے کی قیمت کم ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں