خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی رپورٹ جاری

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:15

پشاور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی رپورٹ جاری کردی گئی، صوبے کی8 سکولوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرہ سکولوں میں 4 نجی ،4 سرکاری سکول شامل ہیں، پشاور کے 3 سکول، دیر اپر کے 2 سکول، ٹانک، چارسدہ، ہری پور اور مالاکنڈ میں ایک ایک سکول شامل ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں 6مزید اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تعداد 19ہوگئی، 854 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، 368کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے، سکولوں میں کورونا کیسز کا تناسب 2فی صد ہے، 15ستمبر سے ابھی تک 4 ہزار 470 سیمپل لئے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں