پشاورمیں کورونا وائرس کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر تعینات 1122ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سفارش

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:15

پشاور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) پشاورمیں کورونا وائرس کی وبا میں ہنگامی بنیادوں پر تعینات 1122ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سفارش کردی گئی، ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سی6 ماہ کا کنٹریکٹ مزید دیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ہیلتھ نے سیکرٹری ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ محکمہ صحت نے 1122ڈاکٹروں کو کورونا وائرس کی وبا میں 6 ماہ کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا۔ پی ڈی اے کے مطابق ڈاکٹروں کنٹریکٹ رواں ماہ ختم ہو رہا ہے، ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے متعلقہ ڈاکٹروں کو ریگولیر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں