ہاتھ دھونے کے پوائنٹس محکمہ تعلیم کے حوالے کئے گئے ہیں، ڈبلیو ایس ایس پی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:15

پشاور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) کورونا وائرس کی وباکے دوران شہر کے مختلف مقامات میں لوگوں کو ہاتھ دھونے کی سہولت کی فراہمی کیلئے یونیسف کے تعاون سے قائم کئے گئے 100 پوائنٹس محکمہ تعلیم کے حوالے کر دیئے گئے ہیں، انہیں سکولوں میں لگایا جائے گا تاکہ طلبہ کو ہاتھ دھونے کی سہولت میسر آئے اور ان میں ہاتھ دھونے کے عمل کو فروغ دیا جائے۔

ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق ہینڈ واشنگ پوائنٹس یونیسف کی مشاورت سے محکمہ تعلیم کے حوالے کئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو کورونا سے بچایا جاسکے۔ کورونا کے دوران لوگوں کو ہاتھ دھونے کی سہولت فراہمی کے لئے یہ پوائنٹس یونیسف کے تعاون سے قائم کئے گئے تھے جہاں پانی اور صابن کا بندوبست کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان پوائنٹس سے روزانہ ہزاروں افراد استفادہ کر رہے تھے۔

کورونا میں کمی اور لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد سکول کھل گئے ہیں اس لئے پوائنٹس کو محکمہ تعلیم کے حوالہ کیا گیا۔ڈبلیو ایس ایس پی نے سکولوں کے طلبہ میں آگاہی کے لئے واش کلسٹرز قائم کر دیئے ہیں ، جہاں ڈبلیو ایس ایس پی کی فیلڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر آگاہی سیشن منعقد کر رہی ہیں، لڑکیوں کے سکولوں خواتین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ واش کلسٹرز کا مقصد طلباء وطالبات میں صفائی، حفظان صحت خصوصاً کورونا وائرس سے بچائو کے لئے ہاتھ دھونے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں